مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستان کے ایک اور حاضر سروس فوجی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع جموں میں پورا بارڈر میں تعینات لانس نائیک پرویش کمار مشرا نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار خود کشی کرلی۔34سالہ کمارمشرا کا تعلق 118میڈیم ریجمنٹ سے تھا اور پورا تھانے کی حدود میں واقع چھالا گاوں میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔پولیس کے مطابق کہ کمارمشرا نے اپنے سر میں دو گولیاں مار کر زندگی کا خاتمہ کیا اور اس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ہندوستانی فوج میں اہلکاروں کے خودکشی کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور وزارت دفاع کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر 3دن میں ایک اہلکار خودکشی کرتا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستان کے ایک اور حاضر سروس فوجی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔
News ID 1877357
آپ کا تبصرہ